Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئی حکومت میں خواتین کو حجاب کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، طالبان ترجمان

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ نئی حکومت میں...
شائع 24 جولائ 2021 10:25am

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ نئی حکومت میں خواتین کو حجاب کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، خواتین کو تعلیم حاصل کرنے اور سیاست میں حصہ لینے کی بھی اجازت ہوگی۔

ترجمان افغان طالبان کا کہنا ہے کہ خواتین کو گھر سے نکلنے کے لیے مرد سربراہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سہیل شاہین نے امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے کے لیے نئی حکومت کا قیام اور افغان صدر اشرف غنی کا عہدہ چھوڑنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا اشرف غنی مفاہمت نہیں چاہتے، مگر چاہتے ہیں کہ ہم ہتھیار ڈال دیں۔

دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے، طالبان صوبہ ہلمند کے مزید دو اضلاع پر قابض ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد زیر قبضہ اضلاع کی تعداد دو سو پندرہ ہوگئی ہے۔

طالبان نے افغانستان کی نوے فیصد سرحدوں پر کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔ جبکہ افغان فورسز نے لڑائی میں ساٹھ طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔

ادھر امریکا کی جانب سے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے ہیں۔ پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جان کربی نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ افغان فورسز کی حمایت میں طالبان پر حملے جاری رکھیں گے۔

Taliban

Suhail Shaheen