کورونا کیسز میں اضافہ: شادی ہالز، تعلیمی ادارے اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ
کراچی :سندھ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ایک بارپھر شادی ہالز،تعلیمی ادارے اور درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر اہم فیصلے کےک گئے۔
اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پورے صوبے میں کورونا کے مثبت کسیز کی شرح 10.3 فیصد ہے، کراچی میں گزشتہ روز 21.58 کیسز تھے، 457 مریضوں کا معائنہ کیا گیا ہے جس میں 35 فیصد مریض اجتماع میں شرکت سے وباءکا شکار ہوئے، 23 فیصد کو شادی کی تقریب اور17 فیصد کو مارکیٹ سے وائرس لگا۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادی علی شاہ نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، کورونا کیسز انتہائی تیزی سے بڑھ رہے ہیں،اجلاس میں اہم فیصلے کر رہے ہیں ۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے پیر سے شاپنگ مالز اور مارکیٹ صبح 6 بجے سے شام 6بجے تک کھلے رہیں گے، شادی ہالزدیگر تقریبات پر پابندی ہوگی، درگاہیں بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اجلاس میں ٖفیصلہ کیا گیا کہ جمعہ اور اتوار سیف ڈیز ہوں گے، ریسٹورنٹس میں انڈور اور آؤٹ ڈور دونوں بند ہوں گے صرف ٹیک اووے کی اجازت ہوگی، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے، سرکاری اور نجی سیکٹر میں 50 فیصد اسٹاف حاضر ہوگا، صرف کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کے ذریعے پی ٹی اے کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیاہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی اے تمام لوگوں کو میسج بھیجے کہ وہ ویکسین کروائیں، ویکسین نہ کروانے والوں کی موبائل سم بلاک کی جائے، اگلے ماہ سے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔
Comments are closed on this story.