Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائے گی، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دورہ چین میں پاک...
شائع 23 جولائ 2021 12:42pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دورہ چین میں پاک چین کےمابین تعلقات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، دورے سے ہمارے برادرانہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے، پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائےگی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی2روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ،سیکرٹری خارجہ اوردیگرسینئرافسران بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔

چین روانگی سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں وزیرخارجہ نے کہا کہ آج چین کے2روزہ دورے پر روانہ ہورہا ہوں،میری چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات ہو گی، سیکرٹری خارجہ ودیگرسینئرافسران میرےہمراہ ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ دورے کا مقصد پاک چین تعلقات کا ازسرنوجائزہ لینا ہے ،ملاقاتوں میں دوطرفہ اسٹریٹیجک تعلقات ، سی پیک پر پیشرفت اورآئندہ کےلائحہ عمل پرتبادلہ خیال ہوگا، افغانستان اور علاقائی صورتحال پردوطرفہ تاثرات جاننے کا موقع ملے گا ،سی پیک پراجیکٹس پر اب تک ہونےوالی پیش رفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر ہماری تفصیلی نشست ہو گی۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اس دورےسےہمارےبرادرانہ تعلقات مزیدمستحکم ہوں گے،پاک چین دوستی جو اپنی 7ویں دہائی میں داخل ہوچکی ہے وہ انشاء اللہ آنے والے وقتوں میں اپنا رنگ دکھائے گی۔

دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کورونا ویکسین،انسداد دہشتگردی اورباہمی دلچسپی کےعلاقائی وبین الاقوامی امور زیرغورآئیں گے، سی پیک کے تحت اعلیٰ معیار کی ڈویلپمنٹ پرفوکس ہوگا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ دورے سے کوآپریٹو پارٹنرشپ کومزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

visit china