Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزادکشمیر انتخابات:وزیراعظم اور بلاول بھٹو جلسوں سے خطاب کریں گے

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے...
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2021 01:07pm

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے انتخابی مہم کے آخری روز آج وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جلسوں سے خطاب کریں گے۔

آزادکشمیر انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے پاورشو کا آج آخری روز ہے، تحریک انصاف او رپیپلزپارٹی کے پنڈال سجیں گے ۔

وزیراعظم عمران خان کے خطاب کیلئے آزاد کشمیر کے 2مقامات پر پنڈال سجائے گئے ہیں ، پہلا جلسہ سدھنوتی کے علاقے تراڑکھل میں ہوگا جبکہ کوٹلی ہوائی جہازگراؤنڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےانتخابی مہم کے آخری روز کیلئے 2مقامات کا انتخاب کیا ،پہلاجلسہ باغ میں جبکہ دوسرا مظفرآباد یونی ورسٹی گراؤنڈ میں پاورشو کیا جائے گا ۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازانتخابی مہم کےسلسلے میں 10روز تک آزادکشمیر میں رہیں، 19 جولائی کو آخری جلسہ کیا تھا۔

کشمیر انتخابات کیلئے انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہو گی

ادھرآزاد کشمیر انتخابات کیلئے انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہو گی، آزاد کشمیر انتخابات کیلئے پولنگ اتوار 25 جولائی کو ہو گی، 33 حلقوں میں 12 بڑے مقابلے متوقع ہیں۔

سابق وزرائے اعظم، سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے درمیان تگڑے مقابلوں کا امکان ہے۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت آزاد کشمیر میں پاک فوج طلب

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی درخواست پر آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت آزاد کشمیر میں پاک فوج طلب کرلی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوان 22 سے 26 جولائی کے دوران 'کوئیک رسپانس فورس' کے طور پر تعینات ہوں گے۔

pm imran khan

Election

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

azad kashmir assembly

Muzafarabad