Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قراقرم ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی :آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قراقرم ہائی وے ہر قسم کی...
شائع 23 جولائ 2021 11:01am

راولپنڈی :آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قراقرم ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، ایف ڈبلیو او نے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہ مکمل طور پر ٹریفک کیلئے بحال کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والی قراقرم ہائی وے ہرطرح کی ٹریفک کیلئےکھول دی گئی ہے، ایف ڈبلیو او کی کوششوں سے قراقرم ہائی وے بحال ہوئی، پھنسے ہوئے سیاحوں اور دیگر افراد کی اپنے علاقوں کو روانگی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت بلتستان میں 20 جولائی سے شروع ہونے والی حالیہ شدید بارشوں سے قراقرم ہائی وے کئی مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے باعث بلاک ہوئی ، قراقرم ہائی وے رائے کوٹ اور تتہ پانی سمیت 20 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او کی ٹیموں نے شدید موسم اور دشوار گزار علاقوں کے باوجود لینڈ سلائیڈنگ ہٹائی، ایف ڈبلیو او کی ٹیموں نے بھاری مشینری کے ذریعے تمام 20 مقامات پر شاہراہ ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بحال کردی ہے۔

FWO

ISPR

open

Landsliding