Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز اور جمائما گولڈ اسمتھ ٹوئٹر پرآمنے سامنے

مریم نوازاور وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ...
شائع 20 جولائ 2021 09:41pm

مریم نوازاور وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ ٹوئٹر پر آمنے سامنے آگئیں۔

آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں شروع ہوئی گرماگرمی ٹوئٹرتک پہنچ گئی۔جمائما گولڈ اسمتھ اور مریم نوازآمنے سامنے آگئیں۔

مریم نواز کے خطاب پر شدید ردعمل میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ایک دہائی تک یہود دشمنی پر مبنی حملوں، ہر ہفتے موت کی دھمکیوں اور گھر کے باہر احتجاج کے باعث 2004میں پاکستان چھوڑ دیاتھا۔لیکن حملوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مریم نواز نے بھی جمائما کو ترکی بہ ترکی جواب دیا۔

مریم نواز کا کہناتھا مجھے آپ میں، آپ کے بیٹوں یا آپ کی ذاتی زندگی سےقطعاًکوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ میرے پاس کہنے اور کرنے کو بہتر کام موجود ہیں۔اگر آپ کے سابق شوہر دشمنی میں دوسروں کے خاندانوں کو گھسیٹتے ہیں۔تو دوسروں کے پاس بھی کہنے کو سخت باتیں ہوں گی۔ آپ اپنے سابق شوہر کو موردِ الزام ٹھہرائیں۔

Maryam Nawaz

Election Campaign

azad kashmir election

Jemima Goldsmith