Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورہ ویسٹ انڈیز: ٹیسٹ اسکواڈ جمعرات کو بائیو سیکیور ببل میں رپورٹ کرینگے

دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں پہلی...
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2021 10:26pm

دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد جمعرات کو بائیو سیکیور ببل میں رپورٹ کریں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ اپنےگھروں میں کروائیں گے۔کھلاڑی جمعرات کےروز لاہورمیں بائیو سیکیورببل میں رپورٹ کریں گےجہاں تمام کھلاڑی تین روز آئسولیشن میں رہیں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کی صبح ویسٹ انڈیزکےلئےروانہ ہوں گے۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں اظہر علی، عابد علی،عمران بٹ، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، نسیم شاہ، شاہ نواز دھانی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

test squad

Covid Testing

Biosecure bubble

PakvWI