Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این سی او سی کا سندھ حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے سندھ...
شائع 20 جولائ 2021 02:23pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے سندھ حکومت کےاضافی اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہا کہ ملک بھر میں صرف عید الاضحیٰ کے دن ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں عیدالاضحیٰ سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،کراچی اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کا جائزہ لیاگیا۔

این سی اوسی نے حکومت سندھ کے کورونا روکنے کے اضافی اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں کورونا پھیلاؤ کے مد نظر 500 آکسیجن سلنڈراور 30وینٹی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فورم کو ویکسی نیشن کی استعداد بڑھانے پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک میں روزانہ ساڑھے 5لاکھ ویکسین لگائی جا رہی ہیں ، ملک بھر میں صرف عید الاضحیٰ کے دن ویکسی نیشن سینٹرز بند رہیں گے تاہم اگلے روز سے باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا، بیرون ملک جانے والوں اور طلبا ء کیلئے موڈرنا ویکسین فراہمی بڑھادی گئی ہے۔

عید پر این سی او سی کے جاری احکامات اور ایس او پیز پرعمل نہایت اہم قراردیتے ہوئے تمام صوبوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

sindh govt

Vaccination Center

Eid ul Azha