Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

میسینجر میں "ساؤنڈ ایموجی" کا اضافہ

ورلڈ ایموجی ڈے پر فیس بک میسنجر نے ساؤنڈ ایموجی پیش کئے ہیں جو...
شائع 20 جولائ 2021 11:17am
سائنس

ورلڈ ایموجی ڈے پر فیس بک میسنجر نے ساؤنڈ ایموجی پیش کئے ہیں جو آواز خارج کرتے ہیں، یعنی اب آپ ایموجی کے صوتی تاثرات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

فی الحال تالیوں والی ایموجی کے ساتھ جھینگر، ڈھول اور قہقہوں کی آواز والے ساؤنڈ ایموجی ریلیز ہوئے ہیں جن میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مشہور فنکاروں اور اداکاروں کے آڈیوکلپس شامل ہیں جن میں ریبیکا بلیک، یونیورسل پکچرز اور دیگر اداروں کی آوازیں اور ڈائیلاگ شامل ہیں۔

فیس بک کے مطابق صرف میسنجر پر روزانہ ڈھائی ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔ اس لیے آواز والے ایموجی کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے۔

فیس بک پرامید ہے کہ اس طرح میسنجر کی مقبولیت بڑھے گی اور ایپ کا یہ آپشن مشہور ہوگا۔ لوگ چیٹنگ کے درمیان اپنی آواز بھی بھیج سکیں گے۔ اس طرح اشتہاراتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ یوں ساؤنڈ ایموجی کو مارکیٹنگ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ ساؤنڈ ایموجی کے لیے ڈراپ ڈاؤم مینیو میں سے آپ لاؤڈ اسپیکر کا آئکن منتخب کریں اور ساؤنڈ ایموجی اسٹیکرز استعمال کریں۔

فیس بک نے کہا ہے کہ اس ساؤنڈ لائبریری میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔

فیس بک