Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔۔۔

ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر ویسل دینے والے اہلکار کے بروقت اطلاع...
شائع 20 جولائ 2021 10:38am

ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر ویسل دینے والے اہلکار کے بروقت اطلاع دینے اور ٹرین کے دو ڈرائیورز کی مہارت کے ساتھ بریک لگانے کی وجہ سے ٹرین کے نیچے آئے بزرگ شہری ہولناک حادثے میں بال بال محفوظ رہے۔

کلیان اسٹیشن پر ممبئی سے وارانسی جانے والی ٹرین کے ٹریک کو بزرگ شہری عبور کر رہے تھے، انہیں قریب آتی ٹرین کا بھی احساس نہیں ہوا جسے دیکھ کر ویسل مین نے سیٹی بجا کر ڈرائیورز کو مطلع کیا اور ڈرائیورز نے پھرتی دکھاتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا دیئے۔

اس طرح ٹرین عین اس وقت رک گئی، لیکن برزگ شہری ٹرین کے انجن کے نیچے دب گئے۔ اگر ایک لمحے کی بھی تاخیر ہوتی تو ٹرین بزرگ شہری کو کچل دیتی۔

بھارتی ریلوے کے جنرل مینیجر نے ویسل مین اور دونوں ڈرائیورز کو قیمتی انسانی جان کو بچانے پر انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ آئے دن کسی نا کسی شخص کی ٹرین حادثے میں جان جاتی سنائی دیتی ہے۔ خاص طور پر ٹک ٹاک کے شوقین حضرات اکثر ٹرین کی زد میں آکر موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

بزرگ کی جان بچ جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور سبھی لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں کہ بزرگ شخص واقعی خوش قسمت تھے کہ موت کے منہ سے بچ گئے۔

TikTok

Train Accident