Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شلپا شیٹی کے شوہر شرمناک الزام میں گرفتار

پولیس نے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر رواج کندرا کو فحش...
شائع 20 جولائ 2021 10:30am

پولیس نے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر رواج کندرا کو فحش فلموں کا گروہ چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

بولی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کا شمار بھارت کی معروف کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سال 2009 میں شلپا شیٹی سے شادی کی تھی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے گروہ سے وابستہ کل 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ رواں برس فروری میں بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے انکشاف کیا تھا کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا فحش فلموں کا گروہ چلاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ممبئی پولیس نے ویب سائٹ پر فحش فلمیں اپلوڈ کرنے کے الزام میں ایک معروف اداکارہ سمیت نو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

اسی سلسلے میں ایک اور بھارتی اداکارہ ساگریکا شونا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فحش فلمز بنانے کے سلسلے میں جس شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے وہ مشہور بزنس مین راج کندرا کا اسسٹنٹ ہے، فحش فلمز بنانے کے پیچھے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کا ہاتھ ہے لہٰذا انہیں بھی گرفتار کیا جائے۔

Bollywood

Scandal

Shilpa Shetty