Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا عمر شریف کی "دعویٰ کردہ جائیداد" پر جمود کا حکم

پاکستان کے معروف، لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمرشریف نے بروز...
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2021 09:44am

پاکستان کے معروف، لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمرشریف نے بروز پیر اپنی تیسری بیوی کو جائیداد منتقلی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمر شریف کے وکیل کے مطابق اُن کے مؤکل نے 2016 میں بینک سے قرضہ لے کر عسکری فور میں اپارٹمنٹ خریدا تھا۔ وکیل کے مطابق عمر شریف کو بھولنے کی بیماری ہوگئی ہے اور وہ شدید علیل بھی ہیں۔

خیال رہے کہ کامیڈین اداکار طویل مدت سے علیل ہیں اور انہیں ہائی کورٹ بھی وہیل چیئر کے ذریعے لایا گیا تھا۔

وکیل کے مطابق علالت کے دوران تیسری بیوی زرین غزل نے دسمبر 2020 میں خوفزدہ کرکے اپارٹمنٹ اپنے نام کروا لیا۔

وکیل نے بتایا کہ عمر شریف کو خدشہ ہے کہ اب گیارہ کروڑ روپے کا اپارٹمنٹ زرین غزل فروخت کرنا چاہتی ہیں، لہٰذا اہلیہ کی جانب سے بنائی گئی گفٹ ڈیڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سماعت کے بعد عدالت نے فلیٹ کی فروخت روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

اس حوالے سے اسٹیج اداکارہ زرین غزل کو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ عمر شریف نے 2005 میں اسٹیج اداکارہ زرین غزل سے تیسری شادی کی تھی اور تاحال شادی شدہ زندگی گزار رہے ہیں۔

SHC

Umer Sharif