سعودی عرب میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب
مکہ مکرمہ :سعودی عرب میں غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی،غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں درجنوں ماہر کاریگروں نے غلاف کعبہ کو تبدیل کیا ،5گھنٹے سے زائد غلاف کعبہ کی تقریب کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے براہ راست دیکھا ۔
ظہوراسلام سےقبل بھی خانہ کعبہ پرغلاف چڑھایا جات تھا،زمانہ جاہلیت کی غلاف کعبہ کی روایت عہد اسلامی میں بھی برقرار رہی،نبی اکرم ﷺ نے القباطی نامی کپڑے سے غلاف کعبہ تیارکروایا تھا،اس طرح اسلامی عہد کا یہ پہلا غلاف کعبہ تھا۔
گزشتہ رات کسوہ فیکٹری سے خصوصی طور پر نیا غلاف کعبہ حرم مکی لایا گیا،ماہرکاریگروں نے پرانے غلاف کعبہ کو احتیاط سے اتارااور خانہ کعبہ کی چھت سے نیا غلاف کو ڈالا گیا،چاروں ٹکڑوں کومربوط کرنے کیلئے انہیں مضبوط دھاگے سے آپس میں جوڑا گیا۔
اس کے بعد غلاف پر ماہرین کی جانب سے آیات قرآنی اور دیگر مقدس کلمات پر مبنی قندلیں زینت بنائی گئیں،نئے غلاف میں 670 کلوگرام خالص ریشم استعمال کیا گیاجس پر 120 کلوگرام سنہری دھاگہ اور 100 کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا۔
غلاف کعبہ کی تیاری کیلئے قائم کردہ کسوہ کارخانے میں 200 ماہرین اور منتظمین کام کرتے ہیں،ان تمام کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور وہ اپنے شعبے کے ماہر اور اعلیٰ تربیت یافتہ ہیں،ایک غلاف 8 ماہ میں مکمل ہوتا ہے۔
Comments are closed on this story.