حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا
مکہ مکرمہ :حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا ، تمام عازمین حج میدان عرفات پہنچیں گے ۔
حجاج میدان عرفات میں ظہر اور عصرکی نماز ادا کریں گے، غروب آفتاب کے بعد حجاج میدان عرفات سے مزدلفہ کیلئے روانہ ہوں گے ۔
مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں درجنوں ماہر کاریگروں نے غلاف کعبہ کو تبدیل کیا، 5 گھنٹے سے زائد غلاف کعبہ کی تقریب کو دنیا بھر کے مسلمانوں نے براہ راست دیکھا۔
کنگ عبدالعزیزکمپلیکس کی ٹیم نے پرانےغلاف کونئےغلاف کے ساتھ تبدیل کیا،کسوہ فیکٹری سے خصوصی طور پر نیاغلاف کعبہ مسجدالحرام لایا گیا، چاروں اطراف کےٹکڑوں کو ایک دوسرے سےمربوط کرنےکیلئے انہیں مضبوط دھاگےسےآپس میں جوڑا گیا،اس کےبعدغلاف پر آیات قرآنی اور دیگر مقدس کلمات پرمبنی قندلیں زینت بنائی گئیں۔
غلاف کعبہ میں 670کلو گرام خالض ریشم ، 120کلو گرام سنہری دھاگہ اور 100کلو گرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا گیا ہے ۔
غلاف کے نچلے حصے میں 6ٹکڑے اور 12قندیلیں شامل ہیں، سنہری اور چاندی کے دھاگے سے آیات قرآنی اور مقدس کلمات منقش کےے گئے ہیں ۔
Comments are closed on this story.