Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان صدر نے پاکستان میں تعینات سفارتی عملہ واپس بلالیا

افغان صدر اشرف غنی نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی ...
شائع 19 جولائ 2021 12:55am

افغان صدر اشرف غنی نے افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کی پاکستان کی یقین دہانی کوبھی یکسر نظر انداز کردیا۔افغان حکومت نے واقعے کو جواز بنا کر پاکستان سے تمام سفارتی عملہ واپس بلالیا۔معاملے پر اعلیٰ سطح کا افغان وفد پاکستان کا دورہ کرےگا۔ جس کی رپورٹ کی روشنی میں مستقبل کا فیصلہ کیاجائےگا۔

نائب افغان صدر امر اللہ صالح نے ٹوئٹر پیغام میں سفارتی عملہ واپس بلانے کا اعلان کیا۔

افغان وزارت خارجہ کا کہناہے کہ سفیرکوسیکیورٹی خدشات کےباعث واپس بلایاگیا۔

مبینہ اغواکے معاملے پر اعلیٰ سطح کا وفدپاکستان آئے گا۔وفد کی رپورٹ کی روشنی میں مستقبل کافیصلہ کیاجائےگا۔

vice president

Amrullah Saleh