دوسرا ٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 45 رنز سے شکست دے دی۔
لیڈز میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 201 رنز کے تعاقب میں پاکستان مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 22 اور عماد وسیم 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
شاداب خان 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے ثاقب محمود نے 3، عادل رشید اور معین علی نے 2،2 جبکہ ٹام کرن اور میٹ پارکنسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ 20ویں میں اوور میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
کپتان جوز بٹلر 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
لائم لِونگسٹون 38 اور معین علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 3، عماد وسیم اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
معین علی آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
سیریز کا فیصلہ کن میچ 20 جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed on this story.