Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے حالات پر مبنی سیریز "کراچی ڈویژن" ریلیز کردی گئی

پاکستانی اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی کی کراچی کے حالات پر ...
شائع 18 جولائ 2021 10:50am

پاکستانی اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی کی کراچی کے حالات پر مبنی سیریز "کراچی ڈویژن" او ٹی ٹی پلیٹ فارم اسٹارز پلے پر ریلیز کردی گئی ہے۔

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور یہاں روزانہ جرائم کے متعدد واقعات سننے کو ملتے ہیں۔ کراچی کے جرائم پر متعدد فلمز، ڈرامے اور سیریز بن چکی ہیں۔ لال کبوتر، نامعلوم افراد اور مالک نے خوب کامیابیاں سمیٹیں۔ اب او ٹی ٹی پلیٹ فرامز پر بھی کراچی کے جرائم سے متعلق مواد نشر کیا جارہا ہے۔

کراچی ڈویژن گینگ وار کے تناظر میں بنائی گئی سیریز ہے جس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔

شمعون عباسی اس سے پہلے بھی کئی ایکشن فلمز میں کام کرچکے ہیں جن میں دُرج، وار، گم اور ڈھائی چال شامل ہیں۔ شمعون عباسی کو اس قسم کی فلموں میں بہترین ڈائیلاگ ڈیلیوری کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

Web Series