Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بکرے کی لگی 51 لاکھ بولی، مالک ایک کروڑ سے کم میں بیچنے تو نہیں تیار

قربانی کیلئے ایک تندرست اور صحت مند جانور کی ضرورت ہوتی ہے۔...
شائع 18 جولائ 2021 10:05am

قربانی کیلئے ایک تندرست اور صحت مند جانور کی ضرورت ہوتی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر خوبصورت اور صحت مند بکرے کے لئے لوگ اچھے دام دینے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے بلڈھانہ ضلع میں ایک ٹائیگر نام کا بکرا ان دنوں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے اور دور دور سے لوگ اس بکرے کو دیکھنے کیلئے آرہے ہیں۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر ایسا کیا ہے اس بکرے میں؟ تو آئیے آپ کی الجھن دور کر دیتے ہیں۔

ٹائیگر نامی اس بکرے کو اس کا مالک بیچنے بازار لے گیا تو لوگ اس بکرے کو خریدنے کے لئے 36 لاکھ روپے تک کی بولی لگادی اور کسی بھی صورت میں لوگ یہ بکرا خریدنا چاہتے ہیں۔

الجھن میں مبتلا ٹائیگر کے مالک سمادھن چوہان اسے واپس لے کر گھر آگئے۔ اور اب ان کا کہنا ہے کہ مجھے اس بکرے کو ایک کروڑ روپے میں بیچنا ہے۔ فی الحال اس بکرے کے لئے لوگ 51 لاکھ روپے تک دینے کیلئے تیار ہیں۔

آپ یہ ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ آخرکیا وجہ ہے کہ لوگ اس بکرے کے لاکھوں روپے دے رہے ہیں، تو بتادیں کہ ٹائیگر لمبے چوڑے قد کا مالک صحت مند بکرا ہے ، جس کو پکڑنے میں کم از کم دو لوگ لگتے ہیں۔

اس کے علاوہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس کے جسم پر مبینہ طور پر پیدائشی "اللہ" لکھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے ہر ایک شخص اس کو خریدنا چاہتا ہے۔

بھارت میں عیدالاضحیٰ کے دوران وہ بکرا جس پر اللہ کا لکھا ہے یا چاند بنا ہوتا ہے، اُس جانور کی مانگ قربانی کے لئے زیادہ ہوتی ہے اور اس کی اچھی قیمت بازار میں مل جاتی ہے۔

Eid ul Azha