Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم کا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

ایم کیوایم نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ...
شائع 17 جولائ 2021 05:01pm

ایم کیوایم نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیوایم رہنماؤں نےکراچی میں نیوزکانفرنس کرتےہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کامطالبہ کردیا۔خواجہ اظہار الحسن نےوفاقی حکومت کو خبردار کیا کہ ماضی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکومتوں سے علیحدہ ہوئے۔

شہرقائد کے مسائل پر ایم کیوایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے سندھ حکومت کو آڑےہاتھوں لیا اور کہا گاؤں گوٹھ سے لاکرلوگ یہاں بساناکراچی سےناانصافی ہے۔کراچی میں کسی انسان کامرناایک عام سی بات ہوگئی ہے۔جعلی شناختی کارڈ،جعلی ڈومیسائل بنانےوالوں کاتعلق سندھ سےہے۔

ایم کیوایم رہنماؤں نے بلدیہ عظمی کراچی کے تین اسپتالوں کی صوبائی حکومت کو منتقل کرنے کے خلاف مزاحمت کا بھی اعلان کیا۔

karachi

MQM

petroleum prices