Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

داسو بس حادثہ: چینی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو چینی ہم منصب نے فون کیا اور داسو بس...
شائع 17 جولائ 2021 11:19am

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو چینی ہم منصب نے فون کیا اور داسو بس واقعے پر بات چیت کی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو چین کے وزیر برائے پبلک سیکیورٹی زاؤ کیذہی نے ٹیلیفون کیا اور داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی۔ دونوں وزراء کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی اور حادثے میں اب تک ہونے والی تحقیق سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ نے بدقسمت بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزراء نے عزم کیا کہ کوئی بھی شرپسند طاقت پاکستان اور چین کے تعلقات کو خراب نہیں کر سکتی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چینی ہم منصب کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اور چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات اعلی ترین سطح پر جاری ہیں، تحقیقات بہت جلد مکمل کرلیں گے۔ چینی تحقیقاتی ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں، پاکستان میں کام کرنے والے تمام چینی ورکرز کو فُول پروف سکیورٹی دینگے۔

چینی وزیر زاؤ کیذہی نے بتایا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر آپ سے بس حادثے پر کال کررہا ہوں، بس حادثے میں دونوں ملکوں کے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے۔

Sheikh Rashid Ahmad

dasu bus incident