Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے الیکٹرک کی غفلت، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری ایک اور جان لے گئی

کراچی میں کے الیکٹرک کی غفلت، لاپرواہی اورغیر ذمہ داری نے ایک...
شائع 17 جولائ 2021 09:39am

کراچی میں کے الیکٹرک کی غفلت، لاپرواہی اورغیر ذمہ داری نے ایک اور زندگی نگل لی، بارش کے دوران ایف بی ایریا کی حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر کھڑا موٹر سائیکل سوار راحیل کرنٹ لگنے سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

راحیل، حسین آباد کے اسپتال میں داخل اپنی بیوی کیلئے دوائیاں لے کر واپس جارہا تھا کہ اسے کرنٹ لگ گیا، راحیل کی لاش بیس منٹ تک پانی میں تیرتی رہی۔

اس دوران اسپتال میں اس کے بیٹے کی ولادت ہوئی، عینی شاہد شہاب الدین کا کہنا ہے کے الیکٹرک کی غفلت سے راحیل کی جان گئی۔

نوجوان کی ہلاکت پر سول سوسائٹی کے افراد نے عزیزآباد تھانے کے باہر احتجاج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق راحیل کی لاش کافی دیر تک سڑک پر رہی، کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

karachi

death

K Electric