Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طالبان کا متعدد صوبائی ہیڈکوارٹرز کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ طالبان نے متعدد ...
شائع 17 جولائ 2021 09:24am

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ طالبان نے متعدد صوبائی ہیڈکوارٹرز کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کردیا۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق فورسز سے جھڑپوں اور فضائی کارروائیوں میں پچاس سے زائد جنگجو مارے گئے۔

افغان طالبان نے 34 میں سے 20 صوبوں کے ہیڈکوارٹرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ طالبان نے پکتیکا، خوست، مزار شریف، قندھار، بدخشاں سمیت متعدد علاقوں پر قبضے کا دعویٰ کردیا۔

افغان فورسز نے پکتیکا، بدخشاں، لشکرگاہ میں فضائی کارروائیوں میں 50 سے زائد طالبان جنگجو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

جھڑپوں کے دوران بھارتی صحافی دانش صدیقی بھی مارے گئے۔

افغان فورسز کا اسپن بولدک بارڈر کراسنگ کا کنڑول دوبارہ حاصل کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

طالبان ترجمان سہیل شاہین کہتے ہیں کہ طالبان کسی بھی نظام حکومت کو کابل حکومت کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

afghan taliban

Suhail Shaheen