کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کراچی :شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں ہوا کا کم دباؤ بارش کا سبب بن سکتا ہے۔
شہر قائد میں صبح سے ہی چلچلاتی دھوپ کے باعث شدید گرمی کیفیت ہے، محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں ہوا کا کم دباؤ بارش کا سبب بن رہا ہے، بارش کا سسٹم عین جنوب مشرقی سندھ کے اوپر ہے جو شہر میں بارش سبب بنے گا، رات گئے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، کراچی اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں منقطع ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 17جولائی کی شام سےسمندری ہوائیں بحال ہو جائیں گی، 18جولائی سے شہر کا موسم معمول پر آجائے گا۔
Comments are closed on this story.