Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت

لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیٹرولیم...
شائع 16 جولائ 2021 01:09pm

لاہور:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کردی۔

مسلم لیگ ن کے صدر اوراپوزیشن لیڈر شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کا ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے، پہلی بار پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں،ٹیکس فری بجٹ کی حقیقت قوم کے سامنے آگئی، نئے پاکستان کا احساس عوام نے دیکھ لیا۔

شہباز شریف کہا کہ بجٹ تقریر میں کہا تھا کہ یہ حکومت مہنگائی کے ذریعے عوام کی زندگی اجیرن بنا دے گی، پرٹنولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اس جانب ایک اور قدم ہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزیدکہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی انتہا موجودہ حکومت کے مظالم کی شکلیں ہیں۔

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Opposition leader

National Assembly

petroleum price increase