Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا داسو واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےچینی ہم منصب کو ٹیلیفون کرکے...
شائع 16 جولائ 2021 11:17am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےچینی ہم منصب کو ٹیلیفون کرکے داسو واقعےمیں چینی شہریوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہارکیا اور کہا کہ دشمن قوتوں کو پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،جس میں وزیراعظم کی جانب سے اپرکوہستان میں ہونے والے داسو واقعےمیں چینی شہریوں کی ہلاکت پرافسوس کا اظہار کیا ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اورحکومت متاثرہ چینی خاندانوں کےغم میں برابرکی شریک ہے ،زخمی چینی شہریوں کوبہترین طبی امدادفراہم کی جارہی ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ واقعے کی مکمل اور تمام پہلوؤں سےتحقیقات کی جارہی ہیں،چینی شہریوں ،منصوبوں اوراداروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے،دشمن قوتوں کو پاک چین برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

pm imran khan

اسلام آباد

telephone

dasu incident