افغانستان میں پر امن سیاسی حل کے خواہاں ہیں، وزیراعظم عمران خان
تاشقند:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن خطے کیلئے اہم ہے،وہاں پر امن سیاسی حل کے خواہاں ہیں، اس سے پاکستان اور ازبکستان دونوں کو فائدہ ہوگا، ازبکستان اورپاکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں،دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات بڑھانےکی ضرورت ہے۔
تاشقند میں پاکستان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ازبکستان کا دورہ کرکے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں،پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، امیدہے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید وسعت ملےگی، پاکستانی تاجروں کو ازبکستان کے ساتھ تجارت میں دلچسپی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاک ازبکستان ریلوے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، خطے کے ممالک افغانستان میں امن چاہتےہیں،افغانستان میں امن خطےکیلئے اہم ہے، افغان امن کے بغیر خطےمیں امن کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان اورازبکستان کے درمیان تجارت کو فروغ ملےگا ،تجارت کے فروغ سے عوام کا معیار زندگی بہترہوگا،افغانستان میں امن سےخطے میں تجارت بڑھے گی،پاکستان اور ازبکستان کے درمیان فضائی پروازوں میں بھی اضافہ کیاجائےگا۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان 2روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان پہنچے، تاشقند ایئرپورٹ پر ازبک ہم منصب نے عمران خان کا استقبال کیا۔
Comments are closed on this story.