Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر قانونی اسقاط حمل پر بنائی گئی ویب سیریز "دائی" کا پرومو جاری

غیر قانونی اسقاط حمل جیسے گھناؤنے اور اہم ترین موضوع پر بنائی...
شائع 15 جولائ 2021 10:48am

غیر قانونی اسقاط حمل جیسے گھناؤنے اور اہم ترین موضوع پر بنائی گئی دل دہلانے دینے والی ویب سیریز "دائی" کا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

اردو فلکس کی اس ویب سیریز کے پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ اداکارہ فریحہ الطاف دائی (باجی) کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ جو غیر قانونی اسقاط حمل کی ماہر ایک بے رحم عورت ہے اور تکلیف دہ طریقے سے یہ غیر قانونی دھندہ کرتی ہے۔ اس عمل کے دوران اس پر قتل کا الزام بھی ہوتا ہے۔

ویب سیریز کو کرائم تھرلر کے طور پر پیش کیا گیا ہے جس میں آنے والا سین توجہ کو اپنی جانب مبذول کرتا ہے۔

دائی کے ایگزیکٹو پروڈیوسر فرحان گوہر، پرڈیوسر نعمان خان، ڈائریکٹر فرخ فیاض اور مصنف سید محمد احمد ہیں۔ جبکہ کاسٹ میں فریحہ الطاف، سہیل سمیر، سبحان اعوان، نمرہ شاہد، اسفند یار، محسن اعجاز، زارا اور راجا شاہد شامل ہیں۔

یہ ویب سریز جلد ہی اردو فلیکس پر دکھائی جائے گی جو کہ ایپل ایپ سٹور، گوگل پلے، روکو ٹی وی اور اینڈرائیڈ ٹی وی پر دستیاب ہے۔

Web Series