Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کترینہ کیف کا شادی کے حوالے سے اہم بیان۔۔۔

بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان...
شائع 15 جولائ 2021 09:17am

بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان معاشقے کی خبریں تو گردش کر ہی رہی تھیں، تاہم اب کترینہ کیف کا شادی سے متعلق بیان بھی سامنے آیا ہے۔

ایک انٹرویو میں کترینہ کیف سے جب شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو خاموشی توڑتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق ہر انسان کے خیالات مختلف ہوتے ہیں، لیکن جس گھرانے سے میں تعلق رکھتی ہوں وہاں شادی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے۔

کترینہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں شوہر اور بچوں کو کافی اہمیت دی جاتی ہے، میرا بھی خواب ہے کہ شادی کے بعد شوہر اور بچوں کے ساتھ پرسکون زندگی بسر کروں۔

پیار کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ پیار اور محبت مل جانا قسمت کی بات ہے، کوئی اسے آسانی سے پالیتا ہے اور کسی کو یہ میسر نہیں آتا۔ کترینہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے پیار کو ذاتی زندگی تک محدود رکھیں گی۔

کترینہ کیف بولی وڈ کی کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ ان کی فلم "عجب پریم کی غضب کہانی" کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔

وکی کوشل سے قبل کترینہ کیف اور اداکار رنبیر کپور کے درمیان اچھے تعلقات تھے لیکن دونوں کیوں الگ ہوئے اس بارے میں تو کترینہ ہی بتا سکتی ہیں۔ اداکارہ آج کل وکی کوشل کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں جب کہ دوسری طرف رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان اچھی بونڈنگ ہوگئی ہے۔

Bollywood

Wedding

Katrina Kaif

Vicky Kaushal