دنیا کے مہنگے ترین فرنچ فرائز، قیمت اتنی کہ منہ کھلا رہ جائے
اگر آپ فرنچ فرائز کے شوقین ہیں اور اپنا شوق پورا کرنے کے لئے جیب کو نہیں دیکھتے، تو آپ کو اپنا شوق پورا کرنے کے لئے امریکا جانا پڑے گا۔ جہاں نیویارک میں ایک ایسا ریسٹورنٹ موجود ہے جو دنیا کے سب سے مہنگے فرنچ فرائز تیار کرتا ہے، یہاں پکائے گئے فرنچ فرائز کی ایک پلیٹ کی قیمت 200 ڈالرز رکھی گئی ہے۔
دنیا کے مہنگے ترین فرنچ فرائز بنانے والے اس ریسٹورنٹ کا نام ''کریمی دی لا کریمی پوم فرائٹ'' ہے۔ جس کی جانب سے پیش کئے گئے دنیا کے سب سے مہنگے فرنچ فرائز کی ڈش کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ریسٹورنٹ مالکان کا دعویٰ ہے کہ ان فرنچ فرائز کی تیاری میں مہنگی ترین چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی قیمت اس قدر زیادہ رکھی گئی ہے۔
مالکان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ان مہنگے ترین فرنچ فرائز کی تیاری میں ٹرٹوفیلو پنیر، کریٹ سینیسی پیکورینو، ریفل تیل اور فرانس سے درآمد کیا گیا انتہائی نفیس نمک استعمال کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے ایک ریسٹورنٹ میں دنیا کی سب سے مہنگی بریانی متعارف کرائی گئی تھی۔ اس بریانی کے ایک تھال کی قیمت لگ بھگ 45 ہزار روپے ہے۔
رایل گولڈ نامی اس بریانی کی تیاری میں انتہائی مہنگے اور نایاب قسم کے اجزا کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس میں سونا بھی شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.