Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے'

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔
شائع 14 جولائ 2021 06:34pm

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں انضمام شدہ علاقوں کی عوام نے ملک کےلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن کو ہم انتہائی قدر کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا شوکت ترین، اسد عمر، وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان، معاونین خصوصی شہباز گل،وقار مسعود، وزیرِ خزانہ کے پی تیمور سلیم جھگڑا اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاق کی جانب سے اس وقت 4فیصد کے اعتبار سے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں۔وفاق کی جانب سے سابقہ قبائلی علاقوں کی عوام سے کیے گئے وعدوں کو مکمل طور پر پورا کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیرِاعظم نے صوبوں پر زور دیا کہ انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے کیے گئے وعدے کی تکمیل کے حوالے سے صوبے اپنا حصہ ڈالیں تاکہ تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

KPK

federal ministers

pm