Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'خواتین کے خلاف وہ لوگ بولتے ہیں جن کے اپنے گھر میں خواتین کی عزت نہیں ہوتی'

سندھ کی صوبائی وزیربرائے ترقی نسواں شہلارضا کا کہناہےکے گیلپ...
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2021 06:04pm

سندھ کی صوبائی وزیربرائے ترقی نسواں شہلارضا کا کہناہےکے گیلپ سروے کے مطابق ملک میں 53 فیصد لوگ مہنگائی سے متاثر ہوئے ہیں۔خودداری اورقرضہ نا لینے کی باتیں کرنے والوں نے ملک کو آئی ایم یف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔

صوبائی وزیر شہلا رضا کا کہنا تھا کےحکمراں جماعت کو کشمیر کے الیکشن میں کراچی کی بارشیں یاد آرہی ہیں۔گلگت بلتستان میں دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھی۔طالبان سوات اور دیگر علاقوں میں پھیلتے جا رہے ہیں جو باعث تشویش ہے۔

انہوں نےکہاویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں رقوم بانٹی جارہی ہیں۔آپ پیسے کےاستعمال سے شاید جیت جائیں. آپ کے کیمپ سے خواتین کی بے عزتی کی گئی۔ان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔خواتین کے خلاف وہ لوگ بولتے ہیں جن کے اپنے گھر میں خواتین کی عزت نہیں ہوتی۔

شہلارضا نے کہا کہ پاکستان میں جو قدریں رہ گئی ہیں برائے مہربانی انہیں رہنے دیں۔ خواتین چاہے نواز شریف کے گھر کی ہوں یا آپ کے گھر کی قابل عزت ہیں۔

Election

PPP

campaign