Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے قبضہ گروپوں کیخلاف نیا قانون لانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قبضہ گروپوں کیخلاف نیا قانون...
شائع 14 جولائ 2021 01:17pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے قبضہ گروپوں کیخلاف نیا قانون لانےکا اعلان کردیا اور کہا کہ اسلام آباد سے قبضہ مافیا کا خاتمہ کرنا ہے،قبضہ گروپوں کوپکڑیں توعدالت سےضمانت مل جاتی ہے،ان قبضہ گروپوں کو قانون کا کوئی خوف نہیں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا گرین کور کم ہوتا جارہا ہے،یہاں کی آبادی تیزی سےبڑھ رہی ہے، وفاقی دارالحکو مت کیلئے ماسٹرپلان کی ضرورت ہے،اسلام آباد میں سرسبز علاقے بچانے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے شہر میں درخت لگانےاور سبزہ بڑھانے کی بھی ہدایت کردی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اسلام آبادمیں قبضہ گروپ بھی کام کرتےہیں،یہاں سےقبضہ مافیاکا خاتمہ کرنا ہے ،قبضہ گروپوں کو پکڑیں توعدالت سےضمانت مل جاتی ہے،ان قبضہ گروپوں کو قانون کا کوئی خوف نہیں ہے،قبضہ مافیاکیخلاف سخت قانون لانےجارہےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 20سال میں لاہورڈیڑھ گنابڑھ چکاہے،شہروں میں آلودگی میں اضافہ ہورہاہے ،سی ڈی اے کا 5ارب روپےکاخسارہ تھا،آج سی ڈی اے کےاکاؤنٹس میں36ارب روپےہیں۔

وزیراعظم کل ازبکستان کے 2روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کل ازبکستان کے 2روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، دورے کے دوران متعد معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر داستخط کئے جائیں گے، دونوں ممالک کی مشترکہ بزنس کونسل کا افتتاحی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔

ترجمان دفترخارجہ کے وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ ازبک صدر کی دعوت پر کررہے ہیں، وزیر خارجہ اور کابینہ ارکان سمیت وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا، معروف ملکی کاروباری افراد کا وفد بھی تاشقند جائے گا۔

دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے مابین تجارت ، اقتصادی تعاون اور رابطے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، متعدد معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان ازبکستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں اور تاشقند میں مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کےعلاوہ وسطی اور جنوبی ایشیا کی علاقائی رابطہ چیلنجز اور مواقع سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد

Development Project