Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد کے 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، متعدد گلیاں سیل

اسلام آباد میں کوروناکے وارایک بارپھر سراٹھانے لگے،وفاقی...
شائع 14 جولائ 2021 11:31am

اسلام آباد میں کوروناکے وارایک بارپھر سراٹھانے لگے،وفاقی دارالحکومت کے 6علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ متعدد گلیاں سیل کردی گئیں،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

شہراقتدار میں کورونا کے حملوں میں اضافہ ہوگیا،وائرس نے تیزی سے پھیلنا شروع کردیا،بڑھتے کیسز پر انتظامیہ نے وائرس کو لگام ڈالنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

وفاقی دارالحکومت کے 6علاقوں میں پابندیاں لگ گئیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد گلیوں کو سیل کرنے کا حکم جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیا ٹاؤن بلاک اے گلی نمبر15،بحریہ ٹاؤن کی گلی نمبر 10،سیکٹرای سیون کی گلی نمبر5،ریورگارڈن کی گلی نمبر 15،کورنگ ٹاؤن کی گلی نمبر 5اور گلی نمبر10 جہنگی سیداں سیل کردی گئی۔

کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ پشاورمیں حیات آباداورفیصل کالونی میں بھی رات9بجےسےکچھ علاقوں میں پابندیاں لگادی جائیں گی۔

عوام نے اب بھی احتیاط پر کان نہ دھرے تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق کہیں پورے ملک پر ہی نہ ہوجائے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز:پشاور کے 2علاقوں میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن

پشاور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث آج سے شہر کے 2 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز1 سیکٹر ای 1 کی گلی نمبر 5 اور دلہ زاک روڈ کی فیصل کالونی میں شام 9 بجے لاک ڈاون نافذ کیا جائے۔

ان علاقوں میں کورونا کیسز زیادہ آنے کے باعث لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے،دوران لاک ڈاؤن ان علاقوں میں ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔

ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

coronavirus

Smart lockdown

اسلام آباد

Notification