Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اس بار ایسا الیکشن کرائیں گے جو صاف اور شفاف ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی...
شائع 14 جولائ 2021 11:24am

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلےد بھی ای ووٹنگ سسٹم لائیں گے، ای وی ایم مشین کے استعمال سے کوئی دھاندلی کا الزام نہیں لگاسکے گا، اس بار ایسا الیکشن کرائیں گے جو صاف اور شفاف ہوگا، امید ہے نتائج پر اپوزیشن کو بھی اعتماد ہوگا۔

اسلام آبادمیں وراثتی سرٹیفکیٹ کے اجراء کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ سرٹیفکیٹ کیلئےسافٹ ویئربنانےپرمبارکباددیتاہوں،وزارت قانون پردباؤکےباوجودفرخ نسیم نےبہترین کام کیا،عوام کوچھوٹےکاموں کیلئےبھی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے،ٹیکنالوجی کااستعمال کرکےآسانیاں پیداکرناچاہتےہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا اصل کام عوام کیلےی آسانیاں پیدا کرنا ہے،جدید ٹیکنالوجی سے لوگوں کیلےت آسانیاں پیدا کریں گے،ٹیکنالوجی سے فراڈ کا خطرہ بالکل ختم ہوجاتا ہے،کرپشن کا خاتمہ ہوگا، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کریں گے۔

عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم میں پیپرلس سسٹم سےکرپشن کاخاتمہ ہوگیا،ماضی میں فائل گم ہونااور ریکارڈ کا جل جانا معمول تھا ،وراثتی سند سے زمین کے ریکارڈ میں آسانی ہوگی،عدالتوں میں آدھے کیسز زمینوں سےمتعلق ہوتےہیں،سسٹم سےعدالتوں پرکیسزکادباؤکم ہوگا،کوشش ہے کہ نظام میں ای گورننس لے کرآئیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کیلئےہرسطح پرآسانیاں پیدا کرناچاہتے ہیں،الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ کا طریقہ لانا چاہتے ہیں، ای ووٹنگ سسٹم سےسمندرپارپاکستانی ووٹ دےسکیں گے،اوورسیز پاکستانیوں کی تعداد 90 لاکھ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ختم کرنےکیلئےای وی ایم لارہےہیں،ای وی ایم مشین کے استعمال سے کوئی دھاندلی کا الزام نہیں لگاسکے گا،انتخاب ختم ہوتے ہی نتیجہ سامنے آجائے گا،پہلی بار ایسا نظام آئے گا جس پر عوام کو اعتماد ہوگا،شکست کھانے والا امیدوار بھی فیصلہ تسلیم کرے گا، اس بار ایسا الیکشن کرائیں گے جو صاف اور شفاف ہوگا، امید ہے نتائج پر اپوزیشن کو بھی اعتماد ہوگا۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد

Election

EVM