Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرس گیل ٹی20 میں 14ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

سینٹ لوشیا :ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں...
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2021 09:57am

سینٹ لوشیا :ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل ٹی 20 کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

کرکٹ میں ’دی یونیورس باس‘ کے نام سے شہرت پانے والے ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں حاصل کیا ہے جس میں کرس گیل نے نصف سنچری کی مدد سے 38گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے ہیں۔

اس میچ میں کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز نے 5 میچز کی سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔

41سالہ جارحانہ بلے باز کرس گیل کا کہنا تھا کہ ان کی اصل توجہ رواں سال کے ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ پر ہے جو اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

کرس گیل نے ویسٹ انڈیز سمیت 28 مختلف ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے 431 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے ہیں جس میں انہوں نے کئی اعزازات اپنے کیے ہیں۔ تاہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کرس گیل کے بعد کیرون پولارڈ 10 ہزار 836 رنز بنا کر دوسرے اور پاکستانی بلے باز شعیب ملک 10 ہزار 741 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کیخلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل ہوگئی ہے۔

Record

West Indies

chris gayle