Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

'شجرکاری کے ذریعے ماحول کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے'

وزیراعظم عمران خان نے کہتے ہیں ماحول کا تحفظ حکومت کی بنیادی...
شائع 13 جولائ 2021 07:47pm

وزیراعظم عمران خان نے کہتے ہیں ماحول کا تحفظ حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے اور شجرکاری مہم اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

مون سون شجرکاری کے حوالے سے پیر کو ایک ورچوئل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے ایک ارب درخت لگانے کے سونامی پروگرام کو کامیاب بنانے میں مثال قائم کی ہے اور اس کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماحول کے تحفظ کےلئے پاکستان کی کوششوں کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔

انہوں نے پنجاب میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر شجرکاری کا منصوبہ تیار کریں۔

عمران خان نے شجرکاری مہم کی نگرانی اور نتائج مرتب کرنے کےلئے جدید ذرائع کے استعمال کے ذریعے شفافیت یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس،طلباء، سول سوسائٹی کے ارکان، سرکاری محکموں اور نجی اداروں کی شرکت یقینی بنائی جائے۔

انہیں پنجاب میں شجرکاری کے اہداف اور ان کے حصول کیلئے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

tree plantation