نادرا نے ویکسی نیشن کے بغیرسروس فراہم نہ کرنے کی تجویز مسترد کردی
اسلام آباد:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا )نے ویکسی نیشن کے بغیرسروس فراہم نہ کرنے کی تجویز مسترد کردی۔
نادرا نے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو سروس فراہم نہ کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا، نادرا کی جانب سے وزارت داخلہ اورتمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز کو خط بھی جاری کردیا گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ روزانہ 2لاکھ افراد شناختی کارڈ اور دیگر سروسز کیلئے نادرا سینٹرزآتے ہیں، ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے بھی بڑی تعداد میں آتے ہیں ، اگرکورونا ویکسین نہ لگوانے والےافراد کا داخلہ بند کیا گیا توکوئی بھی ویکسی نیشن کاسرٹیفکیٹ نہیں لےسکے گا۔
نادرا کےتمام سینٹرزپراین سی اوسی کی ہدایت کےمطابق کورونا سے بچاؤکیلئے اقدامات کےاجارہے ہیں،این سی اوسی اوروزارت داخلہ کے احکامات تک تمام نادرا سینٹرزاپنی خدمات فراہم کرتے رہیں ۔
خط میں چیف سیکریٹریزاورڈی سیزسے درخواست کی گئی کہ نادرا کی سروسزکو ویکسی نیشن سرٹفکیٹ سےمشروط کرنے کےاحکامات کوواپس لیا جائے ۔
Comments are closed on this story.