Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کردیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر...
شائع 13 جولائ 2021 12:17pm

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی بارش کا امکان ظاہر کردیا ، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آج دوپہر میں بادل برسے گے۔

شہر قائد میں بادل آج پھر سے برسنے کو تیار ہیں ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے دوپہر میں بارش کا امکان ہے جو کہ 17 جولائی تک جاری رہے گا۔

کراچی میں مون سون بارشوں کے حوالے سے اداروں کی جانب اقدامات نہ ہونے پر شہری بھی برہمی کا اظہار کرنے لگے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے اس سال مون سون کی زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ مون سون کا سسٹم شہر قائد میں داخل ہوچکا ہے ۔

karachi

Met Office

rain preduction

Sardar Sarfaraz