Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیرکے موقع پر...
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2021 12:01pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیرکے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارتی قبضے اورظلم وبربریت کیخلاف کشمیریوں نے جدوجہد کی تاریخ رقم کی،پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کےساتھ کھڑا ہے ،کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں یوم شہدائے کشمیرکے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یوم شہداء کےموقع پرہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑےہیں اور13 جولائی1931کے22شہداء کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں جب ڈوگرامہاراج کےفوجیوں نےپرامن مظاہرین پرفائرنگ کی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت اور غیرقانونی بھارتی قبضےکیخلاف نئی جدوجہد سامنے آئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے، ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک تاریخ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ بھارتی ظلم وبربریت کیخلاف کشمیریوں کی مزاحمت کا جذبہ آج بھی زندہ ہے، کشمیری مرد اورخواتین غیرقانونی بھارتی قبضے کیخلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ،پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

آزادی کشمیر کا دن دور نہیں،ہم ضرور دیکھیں گے،صدر مملکت

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم شہدائے کشمیرپرکشمیری بھائیوں اوربہنوں کوسلام پیش کرتا ہوں، 13 جولائی1931 کے شہداء کی روح کوان کے جانشیں زندہ رکھے ہوئے، عالمی برادری کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت كا مطالبہ کررہے ہیں، کشمیر کے بہادروں کی آزادی کیلئےجدوجدر ابھی بھی جاری ہے۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی غیرقانونی بھارتی قبضے کیخلاف جنگ منصفانہ اور بےلوث ہے، پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اورقانونی مدد فراہم کرتا رہے گا، آزادی کشمیر کا دن دور نہیں، انشاء اللہ ہم ضرور دیکھیں گے۔

گزشتہ 7 دہائیوں میں بھارتی ظلم کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہے،دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام ڈوگراراجہ کخلا ف لڑتے ہوئے جان قربان کرنے والے 22کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان شہدا ءنے 1931 میں سری نگر میں کشمیری قیادت کیخلاف جھوٹے مقدمات کیخلاف احتجاج میں اپنی جانیں قربان کیں،ان قربانیوں سے 1931 میں شروع ہونے والی حق خودارادیت کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں میں بھارتی ظلم کشمیریوں کے عزم کو توڑنے میں ناکام رہے ہیں، ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم شہدا ءکشمیر منایا جاتا ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

social media

Message