Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی ائیرپورٹ پر بلاول بھٹو کی بنا پروٹوکول والی تصویر پر طنز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول زرداری کی امریکا پہنچنے کے...
شائع 13 جولائ 2021 10:01am

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول زرداری کی امریکا پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے طنزیہ ردعمل بھی سامنے آیا۔

شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ 'یہ ہیں صاحب جو یہاں پر ولی عہد بن کر گھومتے ہیں۔ ان کے ٹھاٹ بھاٹ دیکھنے والے ہوتے ہیں۔ لیکن نوکری کی تلاش میں کیسے امریکہ میں دربدر ہو رہے ہیں۔ کبھی اس بینچ پر اور کبھی اس نکر میں۔ جب سی وی پر صرف ایک پرچی ہو تو یہ تو ہوتا ہے۔'

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی اپوزیشن جماعتوں کی آزاد کشمیر میں جاری انتخابی مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری میدان سے بھاگ گئے ہیں اور بہت جلد مریم نواز بھی راہ فرار اختیار کریں گی۔

fawad chaudhry

Shahbaz Gil

US

Bilawal Bhutto Zardari