Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کس کس نے آپ کو واٹس ایپ پر بلاک کیا ہوا ہے؟ جانئے

اگر آپ کسی شخص کو پسند نہیں کرتے، کسی کی غیر اخلاقی یا ناپسندیدہ...
شائع 13 جولائ 2021 09:50am
سائنس

اگر آپ کسی شخص کو پسند نہیں کرتے، کسی کی غیر اخلاقی یا ناپسندیدہ گفتگو سے عاجز آگئے ہیں، یا کوئی آپ کو ہراساں کررہا ہے۔ ایسی صورت میں واٹس ایپ اپنے صارفین کو بلاک یا رپورٹ کرنے کی سپہولت فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو کسی نے واٹس ایپ پر بلاک کیا ہے تو ایسی کوئی بھی اجازت واٹس ایپ اپنے صارفین کو نہیں دیتی، تاہم کچھ ایسے اشارے موجود ہیں جو آپ کو یہ بتاسکتے ہیں کہ آیا آپ کو کسی کی جانب سے واٹس ایپ پر بلاک کیا گیا ہے یا نہیں۔

مثلاً اگر کوئی شخص آپ کو واٹس پر بلاک کردے تو آپ اس کا آن لائن اسٹیٹس یا کانٹیکٹ لاسٹ سین چیک نہیں کرپائیں گے، جب کہ بلاک کیے جانے کے بعد آپ کے لیے اس شخص کی پروفائل پکچر ظاہر نہیں ہوگی۔

کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کیے جانے کے باوجود آپ واٹس ایپ پر اس شخص کو پیغام بھیج سکتے ہیں لیکن اگر آپ کو بلاک کردیا گیا ہے تو آپ کا پیغام بلاک کیے جانے کے بعد ڈبل ٹک کے بجائے سنگل ٹک ہی رہے گا۔

آپ کو بلاک کیا گیا ہے یا نہیں؟ یہ جاننے کے لیے آپ اس شخص کو وائس اور ویڈیو کال کرکے بھی معلوم کرسکتے ہیں کیونکہ کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کیے جانے کے بعد آپ اس شخص کو وائس اور ویڈیو کال نہیں کرپائیں گے۔

WhatsApp