Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ پر زیادہ انٹرنیٹ ڈیٹا صَرف ہونے سے کیسے بچائیں؟

پاکستان میں ایک طرف لوگوں کو انٹرنیٹ کی سست رفتار سے شکایت ہے، ...
شائع 13 جولائ 2021 09:42am
سائنس

پاکستان میں ایک طرف لوگوں کو انٹرنیٹ کی سست رفتار سے شکایت ہے، تو دوسری طرف ڈیٹا بنڈل کے جلد ختم ہوجانے کا مسئلہ درپیش رہتا ہے۔

دوستوں اور عزیز و اقارب سے رابطوں کے لیے سوشل میڈیا خصوصاً واٹس ایپ پر ٹیکسٹ میسیجنگ، ویڈیو اور وائس کالز کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس سے واٹس ایپ پر انٹرنیٹ ڈیٹا زیادہ صرف ہوتا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ واٹس ایپ نے وائس اور ویڈیو کال پر ڈیٹا بچانے کے لیے ایک مفید اور مؤثر فیچر بھی دے رکھا ہے۔

واٹس ایپ کے اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا واٹس ایپ اینڈرائیڈ ورژن 2.21.12.21 اور آئی او ایس ورژن iOS-2.21.130.15 پر اپ ڈیٹڈ ہو۔

اب سب سے پہلے اپنے اسمارٹ فون پر واٹس ایپ کھولیں، ایپ کے اوپر سیدھے ہاتھ پر موجود تین عمودی نقطوں (ورٹیکل ڈاٹس) پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔ پھر اسٹوریج اور ڈیٹا آپشن پر کلک کریں اور “Use less data for calls” کے آپشن پر جا کر اسے فعال کریں۔

لائف وائر
لائف وائر

بالکل یہی طریقہ کار iOS کے لیے بھی استعمال کریں، لیکن آئی فون میں آپ براہ راست واٹس ایپ کی ہوم اسکرین سے سیٹنگز میں جا سکتے ہیں۔

WhatsApp

Internet Data