Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عراق: اسپتال کے کورونا وارڈ میں آتشزدگی،52 افراد ہلاک، 22زخمی

بغداد:عراق کے شہر ناصریہ میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ ...
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2021 01:33pm

بغداد:عراق کے شہر ناصریہ میں اسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک جبکہ 22 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق 16 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ 22 زخمی ہیں ،تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،جن میں سے 2افراد کی حالت نازک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وارڈ میں مزید افراد کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آگ آکسیجن سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی آگ سول ڈیفنس فورسز نے بجھائی۔

Iraq

Baghdad