Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کشمیر میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت مضبوط ہے'

وفاقی وزیر طلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کشمیر میں پی ٹی...
شائع 12 جولائ 2021 06:50pm

وفاقی وزیر طلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں کشمیر میں پی ٹی آئی کی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔بلاول بھٹو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا بلاول کو پتہ چلا کہ انکے تو کشمیر میں امیدوار ہی نہیں۔مریم بی بی کو کشمیر کی تاریخ کا ہی علم نہیں۔انہیں یہ علم نہیں کہ پاکستان نے کتنی قربانیاں دی ہیں۔جلد ہی مریم بھی الیکشن مہم سے راہ فرار اختیار کریں گی۔

انہوں نے کہاتوقع تھی کہ شہبازشریف اپنے مقدمے پر روشنی ڈالیں گے۔ہمیں بھی پتہ چلے کہ 25 ارب کی کرپشن کے الزام پر انکا جواب کیا ہے۔

فوادچوہدری نےکہاان سے کرپشن کا پوچھیں تو کہتے ہیں میٹرو بنائی، ترقیاتی کام کئے۔ان سےپوچھیں کہ آپ کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے کہاں سے آئے تو کہتے ہیں پنجاب میں خدمت کی۔

fawad chaudhry

Maryam Nawaz

PPP

shahbaz sharif

Bilawal Bhutto Zardari

Federal Information Minister