Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'شہبازشریف لندن بھاگنے کی کوشش نہ کریں'

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاداکبرکہتے ہیں شہبازشریف لندن...
شائع 12 جولائ 2021 06:36pm

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاداکبرکہتے ہیں شہبازشریف لندن بھاگنے کی کوشش نہ کریں۔جتنی مرضی انگلی لہرا لیں ہم نے انہیں باہر جانے نہیں دینا۔

وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ سے متعلق سوال کیاگیا۔حمزہ سے پوچھا گیا کہ سلمان شہباز کا جواب آپ بھی دے سکتے ہیں۔حمزہ نے کہا رضوان صاحب وقت ایک سا نہیں رہتا بدلتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہاانہیں اداروں کو دھمکیاں دینے کی عادت وراثت میں ملی ہیں۔انکے ابا جان جسٹس قیوم کو فون کرتے تھے۔ویڈیوزبناکرججز کو بلیک میل کرتے تھے۔

شہزاد اکبر نے مزید کہاشہبازشریف کےخلاف شواہدموجودہیں۔شہبازشریف لندن بھاگنےکی کوشش نہ کریں۔ جتنی مرضی انگلی لہرا لیں ہم نےانہیں باہرجانےنہیں دینا۔

fawad chaudhry

hamza shahbaz

FIA

PM Advisor

shahzad akbar