Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی'

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہےکہ عید کی چھٹیوں...
اپ ڈیٹ 12 جولائ 2021 06:53pm

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہےکہ عید کی چھٹیوں کے دوران صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو سیاحتی مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی۔

پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی مثبت شرح میں 2سے4فیصد تک اضافہ ہوا ہے جو خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کی بڑی وجہ احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی ہے اور کورونا وائرس کی نئی قسم بھارت سے آرہی ہے۔

معاون خصوصی نے عوام سے اپیل کی کہ عالمی وباء کو پھیلنے سے روکنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر یں۔

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اور فوج کی مدد سے احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان

SAPM

vaccine

covid

Faisal Sultan

tourism