Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان...
شائع 12 جولائ 2021 11:52am

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہم صرف امن میں حصہ دار ہوں گے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے اور کوشش ہے کہ کابل میں پر امن اور اتفاق رائے پر مبنی نظام حکومت قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کابل میں اتفاق رائے سے حکومت نہ بنی تو پاکستان میں اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے تاہم ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر مبنی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں ہم امن میں حصہ دار ہوں گے جنگ میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی اور ہمیں امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔

fawad chaudhry

ٹویٹر