Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شہرِ قائد میں من سون کی پہلی بارش، صبح سویرے موسم خوشگوار

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد...
شائع 12 جولائ 2021 09:11am

شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ صبح سویرے ہونے والی بارش سے گرمی کی شدت میں تو کمی واقع ہوئی لیکن ہمیشہ کی طرح پہلی چھینٹ پڑتے ہی شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

کراچی کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ ہوئی ان میں گلشن حدید، اسٹیل ٹاون، لانڈھی، ملیر، ائیرپورٹ، صفورا گوٹھ، گلشن اقبال، اورنگی ٹاون، صدر، گارڈن، اولڈ سٹی ایریا، سائٹ ایریا اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

مون سون کی پہلی بارش کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔ بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، سائٹ، ملیر، جامعہ ملیہ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا روایتی انداز میں کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں اور صورتحال سےآگاہ کرتے رہیں گے۔

Karachi Rain

Monsoon