Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ہم پاکستان کو ایک بہتر اور خوشحال ملک کے طور پر اُبھرتا دیکھنا چاہتے ہیں'

صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ ہم پاکستان کو ایک بہتر اور ...
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2021 11:31pm

صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ ہم پاکستان کو ایک بہتر اور خوشحال ملک کے طور پر ابھرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

آبادی کے عالمی دن کےموقع پراپنےخصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ پیدائش میں کم وقفے کے باعث بچےغذائی قلت اور اچھی نشوونما نہ ہونےکے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت ہے تاہم ہمارے معاشرے میں اس سے اکثر صرف نظرکیا جاتا ہے۔

صدر نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے 'خیر خواہ' کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ ایک شخص ایک خاندان کی خوشحالی کےلئے کام کرے۔

انہوں نے اس پیغام کو پھیلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اس سلسلے میں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

ریڈیو پاکستان

President Arif Alvi