Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'کشمیر، نوازشریف اور مریم نواز کا خون کا رشتہ ہے'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کشمیرمیرا گھر ہے، میری...
شائع 11 جولائ 2021 07:25pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کشمیرمیرا گھر ہے، میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے۔کشمیر، نوازشریف اور مریم نواز کا خون کا رشتہ ہے۔ راجہ فاروق حیدر کےخاندان سے ہمارا ذاتی تعلق ہے۔

مریم نواز نےہٹیاں بالا آزاد کشمیر میں ن لیگ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاعمران خان کشمیر کا مقدمہ ہار کر ہار گیا۔وہ کشمیر پر نظر لگا کر بیٹھا ہوا ہے، اسکا کام صرف توڑنا ہے۔

انہوں نے کہاکشمیر کےووٹوں پر ڈاکہ ڈالا تو یاد رکھو تمہارا مقابلہ شیر فاروق حیدر کےساتھ ہے۔ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی تو راجہ فاروق تمہیں چھوڑے گا نہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ یہی سڑک سرینگر جاتی ہے۔میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہوں۔ہر اس ماں کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے اپنے بچے شہید کرائے۔ہر اس باپ کے ساتھ کھڑی ہوں جس نے اپنے بیٹے کے جنازے کو کندھا دیا۔ہر اس بہن کے ساتھ ہوں جس نے اپنی عزت کا نزرانہ دیا۔

انہوں نے کہاسنا ہے عمران خان کشمیر کا رخ کرنے والا ہے۔عمران خان کشمیر کا رخ کرنا تو نامہ اعمال بھی لیکر آنا۔کون نہیں جانتا کہ عمران خان کو لانے والے کون ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آٹا اور چینی چوری میں مصروف ہے۔وہ عوام کی زندگیوں کو تباہی کے راستےپرڈالنےمیں مصروف ہے۔پاکستان میں صرف ایک ہی انسان خوشحال ہے۔اسکا نام ہے عمران خان۔اسے نہ ایک کلو چینی کےلئے انگوٹھے پر نشان نہیں لگانا پڑتا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہاکیا آپ چاہتے ہو پاکستان میں ڈوبنےوالی سلیکشن آزاد کشمیر میں داخل ہو۔وعدہ کرو 25 جولائی کو کوئی گھروں میں نہیں بیٹھے گا۔

Election

campaign